|
خبروں سے آگے Jangan [More from this user] |
| پاکستان اوراس کے گردو نواح میں وائس آف امریکہ کا ٹیلی ویژن پروگرام’خبروں سے آگے‘ پسندیدگی سے دیکھا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام ہفتے میں پانچ بار حالاتِ حاضرہ کا پس منظر، سیاق و سباق اور تجزیہ جدید اور معیاری طرزِ پیشکش کے ساتھ نشر کرتا ہے۔
جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ’خبروں سے آگے‘ ہفتے اور اتوار کےسوا ہر روز شام ساڑھے سات بجے جیو ٹیلی ویژن پر دل چسپ اور منفرد انداز میں تازہ ترین خبریں، معاشرتی اور سماجی موضوعات پر مبنی رپورٹیں، انٹرویو اور تبصرے دکھاتا ہے۔
علاوہ ازیں ہمارے پروڈیوسروں کی ٹیم حالاتِ حاضرہ، عالمی منظرنامہ، فن و ثقافت، تفریح اور دوسرے موضوعات کا بھی احاطہ کرتی ہے۔ ہمارے پیش کاروں میں سے بیشتر کا تعلق پاکستان سے ہے جو اپنے ساتھ نیا زاویہٴ نگاہ اور اندازِِ فکر لے کر آئے ہیں۔ ہماری مشترکہ کوشش ہے کہ’خبروں سے آگے‘ کو بیک وقت مقامی اور بین الاقوامی رنگ دیا جائے۔
|
|
Category: NewsReports Pakistan
|